مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سیکورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی ہیں۔
شہداء امنیت مشق کے ترجمان نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تفتان میں پولیس اہلکاروں پر حملے اور دس اہلکاروں کی شہادت کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز کو کاروائی کے دوران قابل ذکر کامیابی ملی ہے۔ اب تک دہشت گرد تنظیم کے 4 شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 6 کو سیکورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے سے اب تک مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 14 دہشت گرد گرفتار اور 8 ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تفتان حملے میں ملوث گروہ کے مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے امریکی ساختہ ہتھیار برامد ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ