7 نومبر، 2024، 12:05 PM

تفتان دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر ہلاک یا گرفتار ہوگئے، ایرانی پولیس چیف

تفتان دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر ہلاک یا گرفتار ہوگئے، ایرانی پولیس چیف

ایرانی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ سرحدی علاقے تفتان میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر ہلاک یا گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ ہفتے ایران کے سرحدی علاقے تفتان میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے دس کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

ایرانی سیکورٹی فورسز نے حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

اسی حوالے سے ایرانی پولیس کے سربراہ کمانڈر رادان نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاعات کی روشنی میں سیکورٹی فورسز نے تفتان دہشت گرد حملے میں ملوث تمام عناصر کو ہلاک یا گرفتار کرلیا ہے۔

26 اکتوبر کو ضلع گوہر کوہ میں دہشت گردوں نے خود ہتھیاروں سے ایرانی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

اس سے پہلے ایرانی پولیس ترجمان نے کہا تھا کہ دہشت گرد حملے کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔

News ID 1927963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha