مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس بیس کے ترجمان جنرل احمد شفائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کے سیستان و بلوچستان میں پانچ نومبر کو شروع ہونے والے شہداء آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا صفایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں کلین آپریشن کے دوران دشمن کے تین کرائے کے دہشت گرد ہلاک جب کہ نو کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ، دہشت گرد گروہوں کے دو دیگر عناصر نے ہتھیار ڈال دئے۔
جنرل شفائی نے کہا کہ کلین آپریشن کے آغاز سے اب تک 15 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور ان میں سے 33 کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دو نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلام کے سپاہی علاقے میں دہشت گردوں اور بدکاروں کے ساتھ سنجیدگی سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔
آپ کا تبصرہ