مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں کار میں سوار دہشت گرد نے ایرانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد شہید ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی گیس اسٹیشن پر کھڑی تھی اس دوران قریبی کار میں موجود دہشت گرد نے فائرنک کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا ہے۔
دہشت گرد تنظیم جیش الظلم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
آپ کا تبصرہ