7 اپریل، 2024، 2:29 PM

پاکستانی صدر کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

پاکستانی صدر کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

صدر آصف علی زرداری کی ترک صدر رجب طیب اردغان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آصف علی زرداری کی ترک صدر رجب طیب اردغان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔ انہوں نے ترک صدر کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دی۔

صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی جبکہ انہوں نے ترک صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

News ID 1923159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha