15 مارچ، 2024، 6:31 PM

امریکی سفیر کی شہباز شریف سے ملاقات، امریکا پاکستان کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے، امریکی سفیر

امریکی سفیر کی شہباز شریف سے ملاقات، امریکا پاکستان کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے، امریکی سفیر

ڈونلڈ بلوم نے دوبارہ منتخب ہونے پر پاکستانی وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ جس میں وزیراعظم نے امریکا میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھرپور انداز سے اٹھایا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں غزہ اور بحیرہء احمر کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت شامل ہیں۔

وزیراعظم نے ملاقات میں امریکی سفیر سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی پرزور طریقے سے اٹھایا۔

ڈونلڈ بلوم نے دوبارہ منتخب ہونے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہے۔

News ID 1922605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha