30 جنوری، 2024، 5:02 PM

پاکستان، بلوچستان کے علاقے سبی میں دھماکا، تین افراد جاں بحق

پاکستان، بلوچستان کے علاقے سبی میں دھماکا، تین افراد جاں بحق

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی میں سیاسی جماعت کی ایک ریلی کے گزرنے کے دوران یہ دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے سبی میں سیاسی جماعت کی ایک ریلی کے گزرنے کے دوران یہ دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

امدادی ادارے کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زیادہ تشویش ناک حالت والے زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

News ID 1921583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha