6 مارچ، 2023، 1:54 PM

بلوچستان کانسٹیبلری پر بم حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جانبحق، 6 زخمی

بلوچستان کانسٹیبلری پر بم حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جانبحق، 6 زخمی

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جانبحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لیویز کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کے مقام پر دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا۔

ایس پی بولان محمود نوتیزئی نے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش ہو سکتاہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ اور سبی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے تھے کہ رستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے۔

News Code 1915082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha