4 فروری، 2024، 3:25 PM

امریکہ کی پاکستان میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

امریکہ کی پاکستان میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو نقل و حرکت کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان میں عام انتخابات ہونے والے ہیں، ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے سبب ٹریفک جام سمیت عوامل نقل و حرکت میں مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں ، امریکی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس میں تعطل پیش آ سکتا ہے لہذا ان معاملات سے متعلق بھی محتاط رہیں۔ اپنا سکیورٹی پلان دوبارہ تشکیل دیں اور زیادہ باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔

News ID 1921679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha