5 فروری، 2024، 9:23 AM

پاکستان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

پاکستان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

پاکستانی شہر ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے میں 10 اہلکار جانبحق ہوگئے جب کہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔

دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حملے میں جانبحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز جانبحق پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

News ID 1921691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha