23 مئی، 2024، 8:19 AM

بیرجند، شہداء کی لاشیں جانبازان اسکوائر پر پہنچ گئیں

بیرجند، شہداء کی لاشیں جانبازان اسکوائر پر پہنچ گئیں

جانبازان اسکوائر پر ہزاروں عقیدت مند تشییع میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیرجند کے ہوائی اڈے پر صوبائی حکام اور شہداء کے گھر والوں کی طرف سے استقبال کے بعد لاشوں کو تشییع کے لئے جانبازان اسکوائر لے جایا گیا ہے۔

آج جنوبی خراسان کے عوام اپنے محبوب صدر کو ایک تاریخی اور شایان شان الوداع کہنے آئے ہیں۔ 

جانبازان اسکوائر اور  شہدائے گمنام پارک کے اطراف کے راستے سوگواروں سے کچھا کچھ بھرے ہوئے ہیں۔

لوگ شہید صدر کی تشییع جنازہ کے مقام کی طرف جانے والے راستوں پر شہید صدر اور وزیر خارجہ کی تصاویر اٹھائے اپنے محبوب صدر سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے موجود ہیں۔

اس اجتماع میں ننھے بچوں سے لے کر راہ انقلاب میں عمر بتانے والے سفید ریش اور معمر افراد تک موجود ہیں تاکہ ایک بار پھر امام خمینی (رح)  اور رہبر معظم سے عہد وفا نبھائیں۔

بیرجند اور جنوبی خراسان کے دوسرے شہروں سے آئے لوگوں کی موجودگی نہایت متاثر کن ہے اور ہر آنکھ شہید صدر کے فراق میں اشکبار ہے۔

شہید صدر کی تشییع کا راستہ جماران اسکوائر سے شہید صیاد شیرازی بیلیوارڈ تک ہے جہاں عقیدت مندوں کا سمندر دکھائی دے رہا ہے۔

News ID 1924217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha