23 نومبر، 2023، 8:40 AM

یمن سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے

یمن سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ایلات میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی ایلات بندرگاہ پر واقع صہیونی فوج کی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملے بند ہونے تک یمن کے حملے جاری رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات میں ہونے والے حملے ہماری مسلح افواج نے کئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے یمنی فوج نے اسرائیلی کشتی کو بھی قبضے میں لیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک فلسطین پر حملے بند نہ ہوجائیں کشتی کو چھوڑنے کے لئے مذاکرات نہیں کریں گے۔

News ID 1920147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha