4 فروری، 2024، 9:13 AM

یمن پر حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، انصاراللہ

یمن پر حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، انصاراللہ

یمنی تنظیم کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ یمن پر امریکی اتحاد کے حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ کے اعلی رہنما علی القحوم نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد نے صنعا اور دیگر علاقوں پر حملہ کرکے سخت جنایت کا ارتکاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اپنی سرزمین پر ہونے والے حملوں کے بعد خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ جارح ممالک کو دندان شکن جواب دے گی
انہوں نے دوبارہ تاکید کی کہ یمنی فوج کے حملے جاری رہیں گے۔ جب تک غزہ پر صہیونی حکومت کی جانب سے جارحیت اور حملے جاری ہیں، ہم بحیرہ احمر میں صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے کرتے رہیں گے۔

News ID 1921669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha