23 نومبر، 2023، 8:36 AM

حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ التوا کا شکار ہے، صہیونی اعلی حکام

حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ التوا کا شکار ہے، صہیونی اعلی حکام

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لئے ہونے والے معاہدے کے مطابق جمعرات کی صبح قیدیوں کا تبادلہ ہونا قرار پایا تھا تاہم صہیونی حکومت کے داخلی مشیر کے مطابق معاہدے پر عملدرامد 24 گھنٹے تاخیر کے ساتھ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے کہا ہے کہ رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ جمعہ سے پہلے نہیں ہوگا۔

صہیونی حکومت کے داخلی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق جمعرات کی صبح فریقین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہونا قرار پایا تھا۔

ہانقبی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسیروں کی رہائی کے لئے مذاکرات درست سمت میں پیشرفت کررہے ہیں اور ہمیشہ جاری رہیں گے لیکن تبادلہ جمعہ سے پہلے نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا جس کے مطابق حماس 300 فلسطینی قیدی خواتین اور بچوں کے بدلے 50 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گی۔

News ID 1920146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha