مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی کے دوران قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے حماس کی جانب سے صہیونی جیلوں میں بے گناہ قید مزید فلسطینی خواتین کی فہرست ارسال کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 50 فلسطینی خواتین قیدیوں کو جلد رہا کیا جائے گا۔
دراین اثناء صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ صہیونی کابینہ رہا ہونے والے صہیونی یرغمالیوں کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے جس کے بعد یرغمالیوں کے خاندان والوں کو اطلاع دی جائے گی۔
دوسری جانب عبرانی اخبار اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق 50 فلسطینی خواتین کے بدلے میں حماس 20 صہیونی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔
یاد رہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی کے نتیجے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کی گئی ہے۔ جنگ بندی کے دوران فریقین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ بھی ہورہا ہے۔
آپ کا تبصرہ