مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
معاہدے کے تحت اب تک درجنوں صہیونی یرغمالیوں کے بدلے میں سینکڑوں فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوچکے ہیں۔
مذاکرات کے اگلے مرحلے کے بارے میں صہیونی حکومت کی جانب سے متضاد موقف سامنے آنے کے بعد قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہونے کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہوگئے۔ ان حالات کے پیش نظر اسرائیل میں صہیونیوں نے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی اور انتہا پر پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تل ابیب میں صہیونی یرغمالیوں کے گھر والوں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران نتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آخری صہیونی کے رہا ہونے تک معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔
آپ کا تبصرہ