25 نومبر، 2023، 9:24 AM

حماس نے 13یرغمالیوں اور اسرائیل نے 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو رہا کردیا

حماس نے 13یرغمالیوں اور اسرائیل نے 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو رہا کردیا

عارضی جنگ بندی کے بعد مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 13 یرغمالیوں کو رہا کردیا جبکہ جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو آزاد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں غاصب اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا آج باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

جنگ بندی کے دوران اسرائیل حماس معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کیا جانا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے شہریوں سمیت 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔

 فلسطینی ذرائع نے بتایاکہ القسام بریگیڈز نے یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جس کے بعد ریڈکراس نے انہیں مصر کے حوالے کردیا ہے۔

News ID 1920179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha