30 نومبر، 2023، 8:50 AM

غزہ میں عارضی جنگ بندی، دو روزہ مدت تمام، مزید توسیع کی کوششیں

غزہ میں عارضی جنگ بندی، دو روزہ مدت تمام، مزید توسیع کی کوششیں

حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع کی مدت جمعرات کی صبح ختم ہورہی ہے جس کے بعد مزید توسیع کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ کی مدت میں دو دن اضافہ کیا گیا تھا۔ جمعرات کو یہ مدت بھی ختم ہورہی ہے جس کے بعد مزید توسیع کی کوشش کی جارہی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی میں مزید توسیع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی میں مزید توسیع کے حوالے سے مطمئن ہیں۔ توسیع کے بارے میں فریقین کے درمیان ثالثی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل نے غزہ پر شدید حملے کئے تھے۔ کثیر تعداد میں شہریوں کی شہادت کے بعد بین الاقوامی دباو کے تحت صہیونی حکومت عارضی جنگ بندی پر مجبور ہوگئی تھی۔

News ID 1920274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha