18 فروری، 2024، 10:29 AM

غزہ میں جنگ بندی کی امید ہے، قطر

غزہ میں جنگ بندی کی امید ہے، قطر

قطر کے وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں معاہدے کی امید ظاہر کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ حالیہ عرصے میں ہونے والی پیشرفت کے نتیجے میں ہم امید کرسکتے ہیں کہ غزہ میں جاری جنگ ختم ہوگی اور فریقین کے درمیان جلد معاہدے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں اور حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے امکانات بھی روشن ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کوشش کی جائے تو راہ میں حائل رکاوٹوں کو آسانی کے ساتھ دور کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد نزدیک ہے لہذا کوئی راہ حل نکالنا ہوگا ورنہ حالات مزید بگھڑ جائیں گے۔

News Code 1921968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha