1 جنوری، 2024، 11:59 AM

امریکی حملے ہمارا عزم اور موقف تبدیل نہیں کرسکتے، یمنی وزیراطلاعات

امریکی حملے ہمارا عزم اور موقف تبدیل نہیں کرسکتے، یمنی وزیراطلاعات

ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ امریکی دھکمیوں اور حملوں کے باوجود یمن کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین نے کہا ہے کہ یمن کے وزیراطلاعات نے امریکہ کی جانب سے یمنی فوج پر حملے اور جوانوں کی شہادت کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ شہادتوں کے باوجود یمن کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ہمارا عزم امریکہ اور برطانیہ کے اقدامات کی وجہ سے کبھی متزلزل نہیں ہوگا۔

ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ یمن کا خون فلسطینی عوام کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ یمنی عوام اور مسلح افواج فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا تھا کہ امریکی حملے میں دس یمنی فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں اسرائیل کے دفاع کے لئے امریکی کاروائیاں ہمیں اپنے فیصلوں سے باز نہیں رکھ سکتی ہیں۔

News ID 1920969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha