22 مارچ، 2025، 3:59 PM

ارومیہ میں علویوں کا عظیم اجتماع؛ ’’حیدر حیدر‘‘ کی صداوں سے فضا گونج اٹھی

ارومیہ میں علویوں کا عظیم اجتماع؛ ’’حیدر حیدر‘‘ کی صداوں سے فضا گونج اٹھی

ارومیہ میں امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب ع کے یوم شہادت کے موقع پر ہزاروں روزہ داروں نے عزاداری برپا کی۔

مہر خبررساں ایجنسی - صوبائی ڈیسک: ایران بھر میں پیروان ولایت نے حضرت علیؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد اور امام بارگاہوں میں عزاداری برپا کی اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کرکے سوگ کا اظہار کیا۔

 ارومیہ کے انقلابی روزہ داروں نے بھی امام عالی مقام (ع) کے غم میں سینہ زنی کرتے ہوئے حیدر حیدر کی غمگین صداوں کے ساتھ شہر کے مرکزی مقام کی طرف جلوس کی شکل میں عزاداری برپا کی۔

 ارومیہ کے لاکھوں سوگواروں نے نظام ولایت سے وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے امیر المومنین کے یوم شہادت پر تجدید عہد کیا اور بھرپور انداز میں نعرے لگائے۔ 

علویوں کے اس عظیم اجتماع میں علمائے کرام نے فضائل و مصائب پڑھے جب کہ جوانوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر ائمہ اطہار ع خاص طور پر امیر المومنین کے فرامین اور احادیث کے ذریعے آگاہی پھیلائی۔

News ID 1931308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha