مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے "الیگزینڈر میخائیلووچ گوچاکوف" پبلک ڈپلومیسی سپورٹ فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں ماسکو، تہران، بیجنگ اور پیانگ یانگ کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
انہوں نے اس ملاقات میں کہا: جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعامل کے میدان میں چین کے ساتھ ہمارا تعاون نتیجہ خیز رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کثیر قطبی پر زور دیتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اور کوریا کی طرح چین کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔
روس اور ایران کے درمیان تعلقات کی ترقی کے بارے میں لاوروف کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دونوں ممالک نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کئے تھے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا۔
آپ کا تبصرہ