مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے استنبول کے میئر اکرام اوغلو کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کے دوران 1133 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
اکرم اوغلو کی گرفتاری کے بعد اس ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور ترکی کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پر تشدد کاروائیاں کیں۔
ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ 19 اور 23 مارچ کے درمیان 1,133 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترکی میں حکمران جماعت "ترقی و انصاف" کی سب سے اہم حریف جماعت کے طور پر پیپلز ریپبلکن پارٹی کے ابتدائی انتخابات 23 مارچ کو منعقد ہوئے جس میں اکرام اوغلو کا آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے اس پارٹی کے اہم امیدوار کے طور پر اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ ترکی کی اردگان حکومت ملک بھر میں جاری مظاہروں کو سختی سے کچل رہی ہے اور اب تک ہزاروں مظاہرین کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ