مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نئی سربراہ کایا کالاس کے ایران مخالف بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔
بقائی نے کہا کہ کالاس کے بیانات کو بے بنیاد، غیر منطقی اور منافقانہ قرار دیا اور کہا کہ اگر واقعی انہیں خطے میں استحکام اور امن کی فکر ہوتی تو غزہ میں جاری نسل کشی، لبنان اور شام پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی سابقہ قیادت بین الاقوامی قوانین کا کسی حد تک احترام کرتی تھی، لیکن کالاس کے غیر محتاط بیانات نہ صرف ان کی ناتجربہ کاری کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ یورپ کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کایا کالاس نے اپنے حالیہ دورۂ مقبوضہ فلسطین کے دوران ایران کو خطے اور عالمی استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ