مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ملک کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ آج یورپی یونین نے اندازوں میں غلطی کرتے ہوئے ایک غیر تعمیری اقدام کے تحت جو بہت ساری غلط معلومات پر مبنی تھا، ایک بار پھر ایرانیوں کے خلاف پابندیوں کے کچے دھاگے کی مانند اور غیر موثر ہتھیار کا سہارا لیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ فسادات اور عوامی املاک کی توڑ پھوڑ دنیا میں کہیں بھی برداشت نہیں کی جاتی، ایران بھی اس اصول سے مستثنیٰ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل نے پیر کے روز 11 ایرانی افراد اور چار اداروں بشمول اخلاقی پولیس، ایران کی لا انفورسمنٹ فورسز (پولیس) اور اس کے متعدد عہدیداروں پر انسانی حقوق کے مسائل کے بہانے پابندیاں عائد کی ہیں۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو عوامی حمایت اور موثر جمہوریت کا حامل ملک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ایران مخملی یا رنگین بغاوتوں کی سرزمین نہیں ہے بلکہ خطے میں استحکام اور سلامتی کی لنگر گاہ ہے۔
آپ کا تبصرہ