مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کل یوم القدس ہے جوکہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دین و مذہب سے قطع نظر، سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ کس طرح بے گناہ خواتین، بچوں اور بزرگوں پر بم برسا سکتے ہیں اور پھر ڈھٹائی سے امن کی بات کرتے ہیں؟
صدر پزشکیان نے صیہونی حکومت کے مظالم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے دنیا کے سامنے سب سے زیادہ دہشت گرد کارروائیاں کی ہیں، لیکن خود کو معصوم ظاہر کرکے دوسروں پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتا ہے۔ یہ کہاں کی منطق ہے کہ قتلِ عام کرنے والے، کیمروں کے سامنے آکر امن کا نعرہ لگائیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اگر قیام امن کے دعوے کے باوجود اس قدر وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، تو اگر جنگ کے لیے کھل کر سامنے آتے تو نہ جانے کیا سے کیا جرائم انجام دیتے؟
صدر پزشکیان نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم القدس کے موقع پر سڑکوں پر نکل کر صیہونی حکومت کے خلاف اپنی نفرت اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
آپ کا تبصرہ