24 مارچ، 2025، 7:30 PM

ایران کی سالمیت کے خلاف کسی قسم کی دھمکیوں کو برداشت نہیں کریں گے، جنرل حیدری

ایران کی سالمیت کے خلاف کسی قسم کی دھمکیوں کو برداشت نہیں کریں گے، جنرل حیدری

ایران کی برّی فوج کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ مسلح افواج ہمہ وقت میدان میں حاضر ہیں اور ملک کی ارضی سالمیت کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو برداشت نہیں کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی برّی افواج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے سرحدی علاقوں کے دورے کے دوران جوانوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کی قربانیوں کو سراہا۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدیں ہماری ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت مسلح افواج کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔ 

جنرل حیدری نے مزید کہا: ایران کی زمینی افواج جدید آلات اور اعلی تجربے کے ساتھ کسی بھی خطرے اور چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج ہمہ وقت میدان میں حاضر ہیں اور ملک کی ارضی سالمیت کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا دندان شکن جواب دیں گی۔

News ID 1931355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha