27 مارچ، 2025، 8:33 AM

کوئی بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا حامی نہیں، لبنانی وزیر اعظم

کوئی بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا حامی نہیں، لبنانی وزیر اعظم

لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا حامی نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے زور دے کر کہا کہ لبنان میں کوئی بھی صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی نہیں چاہتا۔ یہ موقف پوری قوم کا متفقہ مؤقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کے لیے بین الاقوامی اور عرب ممالک کی کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔

 نواف سلام نے مزید کہا کہ وہ پانچ علاقے جن پر اسرائیل قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے، نہ تو عسکری لحاظ سے اور نہ ہی سیکورٹی کے اعتبار سے کوئی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے عرب اور عالمی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کے خلاف اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

News ID 1931407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha