27 مارچ، 2025، 6:54 AM

ایران میں القاعدہ کی موجودگی کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، ایرانی مندوب

ایران میں القاعدہ کی موجودگی کے الزامات   جھوٹ کا پلندہ ہیں، ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک خط میں ملک میں القاعدہ کی موجودگی کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو ایک خط بھیج کر اس ادارے کی پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی حالیہ رپورٹ کو سختی سے مسترد کردیا جس میں ایران میں القاعدہ کے ارکان کی موجودگی کے بارے میں الزامات لگائے گئے تھے۔ 

انہوں نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں ان دعوؤں کو "بے بنیاد، جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے الزامات صرف ایک مخصوص ملک کے دعووں کی بنیاد پر ثبوت فراہم کئے بغیر لگائے گئے ہیں۔

 سعید ایروانی نے داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ نہ صرف کبھی دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں رہا بلکہ خود بعض حکومتوں کی حمایت یافتہ منظم دہشت گردی کا شکار ہے۔

 اس خط میں ایران کو شام، لبنان، افغانستان اور یمن میں القاعدہ کی سرگرمیوں سے جوڑنے کی کوشش کو بھی "بے بنیاد" قرار دیا گیا ہے۔ 

ایران کے نمائندے نے یمن میں القاعدہ کے خلاف انصار اللہ کی حالیہ کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ رپورٹ میں کئے گئے دعوے کے برعکس، ان دونوں گروہوں کے درمیان واضح آپریشنل تصادم ہے۔

انہوں نے خطے میں دہشت گردی کی منتقلی اور کارروائیوں میں اضافے میں بعض حکومتوں کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی نگرانی ٹیم کے غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی مقاصد کے حامل نقطہ نظر پر نظرثانی کا مطالبہ کیا اور سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی سے کہا کہ وہ سیاسی تعصب سے گریز کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی سلامتی کے خلاف حقیقی خطرات پر توجہ دے۔

 اس خط میں ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط بنانے کے لیے سیکورٹی معلومات کے تبادلے پر بھی زور دیا۔"

News ID 1931405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha