مہر نیو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں چھٹی بین الاقوامی القدس کانگریس "حی علی القدس" کے نعرے کے ساتھ منعقد کی گئی جس میں 13 ممالک کے 80 نمائندوں نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اختری اور بیس فلسطینی علماء، سمیت مختلف مذاہب کے رہنماوں نے کانگرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
ایران کی فلسطین کمیٹی کے سربراہ آیت اللہ اختری نے کہا کہ ہمیں القدس اور فلسطین کے بارے میں نئی ثقافتی اور ہنری تخلیقات کا سہارا لیتے ہوئے ہر سال نئی فلمیں اور کلپس تیار کرنے چاہئیں اور میڈیا کو مزاحمتی ثقافت کی بھرپور عکاسی کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بعض ممالک نہیں چاہتے تھے کہ یوم القدس کو عام کیا جائے اور اسے عالمگیر بنایا جائے، یہ کیسا ہے کہ بعض یورپی اور امریکی ممالک میں فلسطین کی حمایت کی جاتی ہے لیکن عرب ممالک میں فلسطین کی حمایت میں کوئی کھڑا نہیں ہوتا اور نہ ہی مظاہرے ہوتے ہیں۔
آیت اللہ اختری نے کہا کہ عرب ممالک کے طلباء اٹھ کھڑے ہوں اور مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان کریں۔
آپ کا تبصرہ