22 مارچ، 2025، 11:33 AM

بیلسٹک میزائل سے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، یمنی فوج

بیلسٹک میزائل سے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، یمنی فوج

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے ایک ہائپرسونک بیلسٹک میزائل "فلسطین 2" کے ذریعے مقبوضہ یافا میں واقع بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل سریع نے کہا ہے کہ صہیونی تنصیبات پر حملوں کے سلسلے میں بن گوریان ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بن گوریان ایئرپورٹ اب محفوظ نہیں رہا تمام ایئرلائنز اس حوالے سے احتیاط کرتے ہوئے پرواز کرنے سے گریز کریں۔

میجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا کہ یمنی فضائیہ نے امریکی بحری بیڑے "یو ایس ایس ہیری ٹرومن" سے منسلک متعدد جنگی بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلح افواج، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ترجمان نے زور دیا کہ یمنی فوج اپنی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے یمن سے ہونے والے میزائل حملے کی تصدیق کی، تاہم اسرائیلی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فضائی دفاعی نظام نے یمن سے داغے گئے میزائل کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

News ID 1931295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha