5 مئی، 2025، 10:44 AM

یمنی فوج کا اسرائیل کا فضائی محاصرہ، القسام بریگیڈ کا اظہار تشکر

یمنی فوج کا اسرائیل کا فضائی محاصرہ، القسام بریگیڈ کا اظہار تشکر

حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان نے یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل کے فضائی محاصرے اور بن گوریان ایئرپورٹ پر کامیاب میزائل حملے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل پر میزائل حملوں اور فضائی محاصرے پر یمنی فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترجمان نے یمنی مقاومت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہو یمن پر، جو فلسطین کا ساتھی ہے۔ یمن نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا اور نہ شکست تسلیم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن نے مسلسل حملوں کے ذریعے صہیونی مرکز اور اہم مقامات پر کاری وار کی ہے۔ یمنی میزائل دنیا کے جدید ترین دفاعی نظاموں کو چیرتے ہوئے اپنے اہداف کو نہایت ہی دقت کے ساتھ نشانہ بنارہے ہیں۔ خدا کرے تمہارا نشانہ ہدف پر لگے، تمہاری جدوجہد اور تمہارے شہداء کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔ تم ہم میں سے ہو اور ہم تم میں سے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے ایک جدید ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

News ID 1932410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha