مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملے کے بارے میں کہا کہ جنوبی سرحدوں سے فوجی کاروائی کے بارے میں خبردار کر رہا ہوں؛ کیونکہ اس سے ملک کو ایک نئی جنگ میں دھکیلنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا: میں اقوام متحدہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسرائیل کو مقبوضہ لبنانی سرزمین سے نکال باہر کرنے کے لئے بین الاقوامی دباؤ بڑھائے۔
کچھ دیر پہلے صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال پر پانچ میزائل داغے گئے ہیں، جن میں سے 3 کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ