مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے شہر صعدہ کے نواحی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
امریکی اور برطانوی اتحاد جان بوجھ کر یمن کے رہائشی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی جانب سے غزہ پر صیہونی رژیم کی جارحیت کے خلاف فوجی کاروائیوں کے ردعمل میں امریکہ اور برطانیہ اس ملک کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ