مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے شیخ احمد یاسین کی 21ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں مزاحمت کو فلسطین کی آزادی کے لیے ایک اسٹریٹجک آپشن قرار دیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ احمد یاسین اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کے قتل سے فلسطینی قوم کے عزم اور استقامت میں کمی نہیں آئے گی،شیخ یاسین نے مزاحمت کا جو مبارک بیج بویا تھا آج وہ تناور درخت بن کر قابض رژیم کے خلاف طوفان الاقصی برپا کر چکا ہے۔
حماس کے بانی "شیخ احمد یاسین" 22 مارچ 2004ء کو صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔
ان کی شہادت کے بعد فلسطینیوں میں ان کے جہاد اور مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ