مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے یمن پر دوبارہ حملہ کرتے ہوئے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مغربی یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ میں واقع ضلع زَبید پر کئی بار بمباری کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کو بھی دوبارہ امریکی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔
انصاراللہ سے وابستہ ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی یمن کے ضلع الصفراء میں واقع علاقے العصاید پر بھی امریکہ نے فضائی حملہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ