مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی ریپبلکن پیپلز پارٹی کی نائب سربراہ سمرہ دینچر نے مکہ معاہدے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کرے گی جو ترکی کے مفادات اور سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔
انہوں نے زور دیا کہ انقرہ کو ایسے معاہدوں کی حمایت سے گریز کرنا چاہیے جو ملک کے قومی مفادات اور سلامتی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مشترکہ دفاعی مکہ معاہدے پر 7 اگست 2026 کو ترکی، سعودی عرب اور پاکستان نے سعودی شہر مکہ میں دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ