16 اکتوبر، 2026، 2:02 PM

سعودی عرب کو یمن میں شہریوں کے قتل کا جواب دینا پڑے گا، انصار اللہ

سعودی عرب کو یمن میں شہریوں کے قتل کا جواب دینا پڑے گا، انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے سعودی عرب کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے جامع، غیر جانب دار اور آزاد بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ اور محاصرے کے انسانی نتائج کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے کہا کہ سعودی عرب کی جنگ، محاصرے اور یمنی عوام کو خوراک، ادویات اور بیرون ملک علاج کے لیے سفر کی سہولت سے محروم رکھنے کے نتیجے میں 14 لاکھ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد یمن کے خلاف جنگ کے انسانی نتائج کا ذمہ دار ہے۔ الفرح کے مطابق، سعودی عرب کے ساتھ کئی سال سے جاری جنگ کے دوران فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں بھی 3 لاکھ یمنی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محمد الفرح نے سعودی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ اسے یمن کے خلاف جنگ ختم کرنی چاہیے، بصورت دیگر اسے جنگ کے تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمن کے خلاف جنگ کے تمام پہلوؤں کی جامع، غیر جانب دار اور آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں تاکہ انسانی نقصانات کی ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

News ID 1942153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha