16 اکتوبر، 2026، 7:10 AM

ایرانی صدر کا یوم نرس پر پیغام:

حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں نرسوں کی بہادری نسل درنسل بیان کی جانی چاہیے

حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں نرسوں کی بہادری نسل درنسل بیان کی جانی چاہیے

ایرانی صدر نے یومِ نرس کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں طبی عملے، بالخصوص نرسوں کی بہادری، ایمان اور یکجہتی کو نسل در نسل بیان کیا جانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یومِ نرس کے موقع پر سوشل میڈیا کے ایل پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ حق و باطل، جہالت و فکر، جنگ و امن کی کشمکش کے دور میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا حقیقت کی راوی تھیں۔ یہ وہ روایت تھی جس نے واقعۂ عاشوراء کو ہمیشہ کے لیے لوگوں کے ذہنوں میں زندہ کر دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں طبی عملے اور بالخصوص ہمارے عزیز نرسوں کی بہادری، ایمان اور یکجہتی کو نسل در نسل بیان کیا جانا چاہیے، تاکہ استقامت اور امید ہمیشہ زندہ رہے۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت کو یومِ نرس کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن ہاسپٹلز میں فرائض انجام دینے والے تمام نرسوں کو مبارکباد اور انہیں تحائف پیش کیے جاتے ہیں۔

News ID 1942145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha