مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو آئل ٹینکرز اپنے نیویگیشن اور خودکار شناختی نظام بند کرکے خفیہ طور پر آبنائے ہرمز کے ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں میں دھماکے ہوئے اور شدید آگ بھڑک اٹھی۔
بیان کے مطابق، ان دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں کے بعد مزید دو آئل ٹینکرز نے بھی خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کی، تاہم آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کے ٹریفک کنٹرول مرکز کی وارننگ پر عمل کرتے ہوئے وہ خلیج فارس کی جانب واپس لوٹ گئے۔
آپ کا تبصرہ