19 فروری، 2026، 11:48 AM

نوری المالکی کی وزیراعظم نامزدگی پر امریکا کی عراق کو نئی پابندیوں کی دھمکی

نوری المالکی کی وزیراعظم نامزدگی پر امریکا کی عراق کو نئی پابندیوں کی دھمکی

امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیر اعظم نامزد کیا گیا تو بعض عراقی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزارت خارجہ نے واشنگٹن کی جانب سے بغداد کے داخلی امور میں مبینہ مداخلت کی نشاندہی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراق کو امریکا کی طرف سے ایک زبانی پیغام موصول ہوا ہے۔

بیان کے مطابق اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر بغداد بدستور نوری المالکی کو حکومت کی تشکیل کا ذمہ سونپنے پر اصرار کرتا ہے تو امریکا بعض عراقی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی حکام کی جانب سے دیا گیا یہ زبانی پیغام دو بنیادی نکات پر مشتمل تھا۔ پہلے نکتے میں واضح طور پر اس بات کا عندیہ دیا گیا کہ نوری المالکی کی نامزدگی پر بعض عراقی افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

News ID 1938134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha