18 جنوری، 2026، 8:16 PM

ایرانی عوام نے دہشت گردوں سے راستہ جدا کرکے امریکی اور صہیونی سازش ناکام بنادی، قالیباف

ایرانی عوام نے دہشت گردوں سے راستہ جدا کرکے امریکی اور صہیونی سازش ناکام بنادی، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ اور صہیونی ایجنٹوں نے ایران میں وسیع دہشت گردی شروع کردی تاہم عوام نے ان سے اپنا راستہ جدا کرکے بیرونی سازش ناکام بنادی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران قالیباف نے خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات جس قدر مضبوط ہوں گے، مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد اور انسجام میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی سربراہی میں صہیونی حکومت کی کوشش ہے کہ خطے کے ممالک آزاد اور خودمختار نہ ہوں۔ اس سلسلے میں ان کے درمیان تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

قالیباف نے کہا کہ اسرائیل امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت کے ساتھ خطے کی فوجی طاقت بننا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ جون میں ایران پر حملہ کیا گیا تاہم اللہ کے فضل سے ایرانی عوام اور مسلح افواج نے دشمن کے سامنے استقامت دکھائی اور سازش ناکام بنادی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ایران میں امریکہ اور اسرائیل نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ایسی جنگ شروع کی جو عراق اور شام کی جنگ سے زیادہ پرتشدد تھی۔ تربیت یافتہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت مختلف شہروں میں کاروائی شروع کی تاہم عوام نے جلد شرپسندوں سے اپنا راستہ جدا کیا اور دشمن کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔

ملاقات کے دوران عراقی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کی سیکورٹی خطے کے استحکام میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کا سلسلہ حکومتوں تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ ہر دور میں ہر سطح پر ان کو افزائش دینی چاہئے۔

News ID 1937753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha