مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی وفاقی عدالت عظمیٰ نے صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے نامزد امیدواروں کی اہلیت سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے چار امیدواروں کو دوبارہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کے مطابق، پارلیمان کی جانب سے جاری کردہ فہرست سے خارج کیے گئے 28 امیدواروں نے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں، جن پر 19 اور 20 جنوری کو تفصیلی سماعت کی گئی۔
عدالت نے 24 امیدواروں کی اپیلیں مسترد کر دیں، تاہم چار امیدواروں—خالد صدیق عزیز محمد، آزاد مجید حسن، رافع عبداللہ حمید موسیٰ اور سالم حواس علی—کو نااہل قرار دینے کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے پارلیمان کو ہدایت دی کہ ان کے نام دوبارہ اہل امیدواروں کی فہرست میں شامل کیے جائیں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق یہ فیصلہ متفقہ طور پر بند کمرہ اجلاس میں کیا گیا اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
آپ کا تبصرہ