14 ستمبر، 2024، 11:17 AM

ایران نے ملکی ساختہ سیٹلائٹ چمران 1 فضا میں روانہ کردیا

ایران نے ملکی ساختہ سیٹلائٹ چمران 1 فضا میں روانہ کردیا

ایران نے مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ چمران 1 کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران نے ملکی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ چمران 1 کو کامیابی کے ساتھ مدار میں روانہ کردیا ہے۔

60کلوگرام وزنی سیٹلائٹ چمران 1 اس وقت زمین سے 550 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔ سیٹلائٹ کا بنیادی مشن ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز کی جانچ کرنا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ماہرین کی طرف سے سیٹلائٹ کو ڈیزائن اور بنایا گیاہے۔

ایرانی فضائی ادارے کے مطابق چمران 1 سیٹلائٹ نے ابتدائی ڈیٹا بھیجنا شروع کیا ہے

News ID 1926637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha