مہر خبررساں ایجنسی نے جیونیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔ جیو نیوز کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین دہشت گردوں نے جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد جعفری اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ سیٹلائٹ انجینئر کو سات گولیاں لگیں جن میں سے 3 ہاتھ میں، تین پیٹ میں جبکہ ایک گولی ان کے چہرے پر لگی۔ سیٹلائٹ وین کے ڈرائیور کو کاندھے میں دو گولیاں لگیں تاہم ڈرائیور شدید زخمی حالت میں گاڑی کو چلاتے ہوئے آغا خان اسپتال لے آیا۔ گاڑی میں موجود ٹیم کے دو رکن گولی لگنے سے محفوظ رہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ انجینئر ارشد جعفری زندگی کی بازی ہارکر جاں بحق ہوگئےہیں۔
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔
News ID 1858005
آپ کا تبصرہ