24 ستمبر، 2025، 8:14 PM

ایرانی جوہری مسئلہ صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے، چینی سفیر کی مہر نیوز سے گفتگو

ایرانی جوہری مسئلہ صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے، چینی سفیر کی مہر نیوز سے گفتگو

چینی سفیر نے ایران پر یکطرفہ پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں تعیینات چین کے سفیر ژونگ پیوو نے ایرانی جوہری مسئلے کو ایک پیچیدہ معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا حل صرف سیاسی مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔ انہوں نے یکطرفہ پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی کو غیر مؤثر اور غیر تعمیری قرار دیا۔

مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی کوششوں کی مخالفت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے اس اعلان کو قبول کرتے ہیں کہ اس نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، اور ساتھ ہی ہم ایران کے پرامن جوہری توانائی کے استعمال کے حق کا احترام کرتے ہیں۔

چینی سفیر نے ایرانی جوہری پروگرام کو ایک پیچیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اس کا واحد قابل عمل راستہ سیاسی مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ہمیشہ ایرانی جوہری مسئلے کے حل کی حمایت کرتا رہا ہے، اور ایک بار پھر اس بات پر زور دیتا ہے کہ یہ معاملہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہونا چاہیے۔

سفیر نے واضح کیا کہ چین دباؤ اور پابندیوں کی سیاست کو مسترد کرتا ہے، کیونکہ پابندیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔

انہوں نے کہا کہ چین اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات اور تعاون کے ذریعے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

News ID 1935544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha