مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پابندیوں کے خلاف ملک کے مضبوط مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران معاشی دباؤ اور غنڈہ گردی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور جنگی جرائم میں ملوث افراد کے احکامات نہیں مانے گا۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر ہم خوف کو ہم پر حاوی ہونے دیں، تو پابندیاں ہمیں مفلوج کر دیں گی۔ لیکن ہم جھکنے والے نہیں۔ ہم مذاکرات کرتے ہیں، مگر عالمی غنڈہ گردی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان لوگوں کے احکامات نہیں مانیں گے جو معصوم عورتوں اور بچوں پر بم گراتے ہیں۔
خطے میں سفارت کاری کے حوالے سے انہوں نے ایران کے کے عزم کو دہراتے ہوئے خبردار کیا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے کسی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتے۔ وہ ہمارے بھائی ہیں اور ہم امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ لیکن اگر ہم پر حملہ ہوا، تو ہم اپنی دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے اور یہی ہمارا اصول ہے۔
آپ کا تبصرہ