6 اکتوبر، 2024، 5:21 AM

ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، ایڈمرل تنگسیری

ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، ایڈمرل تنگسیری

سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ایران نے دوست اور دشمن دونوں کو پیغام دیا ہے۔

دوستوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر طرح کی پابندیوں کے باوجود امریکی غنڈہ گردی کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے۔ ہم پر اب بھی اقتصادی پابندیاں ہیں لیکن ان پابندیوں نے ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سکھادیا ہے۔ اس میں مسلمان ممالک کے لئے پیغام ہے کہ ہم امریکہ اور صہیونیوں کے بغیر بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ اور اس کے حامیوں کی بدمعاشی برداشت نہیں کی اور پیغام دیا ہے کہ ان کی غنڈہ گردی کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوں گے۔ امریکہ کو اجازت نہیں دیں گے کہ آبنائے ہرمز کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالے۔

ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ اگر کسی مسلمان ملک پر حملہ ہو جائے یا کوئی ملک امریکہ اور اس کے حواریوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہے تو اس کی حمایت کریں گے چنانچہ قطر کے معاملے میں ہم نے ایسا ہی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ کے حکم کے مطابق خود کو ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار کیا ہے۔ نتن یاہو آگ سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ ہم نے اس حوالے سے پوری طرح تیاری کر رکھی ہے۔ ہم نے رہبر معظم کے حکم کے مطابق اپنی مسلح افواج کو جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح کیا ہے۔ ہمارے سے مصنوعی ذہانت سے لیس میزائل موجود ہیں۔

News ID 1927214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha