مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ ایران ، امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کو پاؤں تلے پامال کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے اور آج ایرانی بحریہ کا خطے میں پہلا مقام ہے۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ نے تہران میں مقیم دوسرے ممالک کے فوجی اتاشیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انقلاب اسلامی کے چالیسویں برس میں پیکان بحری کشتی پر آپ کی میزبانی کرنے پر بڑی خوشی اور مسرت محسوس کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم جب گذشتہ 40 برسوں پر نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں اپنے ماضی پر فخر محسوس ہوتا ہے ۔ خانزادی نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے گذشتہ 40 برسوں میں ایران کی عظیم اور انقلابی قوم کے ہمراہ ترقی اور پیشرفت کی سمت اہم قدم اٹھائے ہیں اور آج ہم امریکہ کی عداوتوں اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہیں ہم امریکی پابندیوں کو پاؤں تلے روند کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے ہیں۔
ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا کہ ایرانی قوم نے گذشتہ 40 برسوں میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مختلف میدانوں شکست اور پشیمانی سے دوچار کیا ہے ۔ ایرانی قوم اور ایران کی مسلح افواج آزادی اور استقلال کے ساتھ انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف اور مقاصد کی جانب گامزن ہیں۔ ہمارا ایجنڈا دنیا کی مظلوم اقوام کی حمایت اور استکباری و سامراجی طاقتوں کی مخالفت پر استوار ہے۔ ہمیں فلسطینی قوم، یمنی قوم ، لبنانی قوم اور دیگر مظلوم اقوام کی حمایت پر فخر ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف عراق اور شام کی بھر پور حمایت کی اور ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تربیت یافتہ خونخوار دہشت گردوں کوعراق اور شام میں شکست سے دوچار کردیا۔
آپ کا تبصرہ