مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اساتذہ اور اقتصادی شعبہ میں سرگرم شخصیات کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکی پابندیوں کو فرصت میں تبدیل کردیں گے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے نجی شعبے دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے پر قادر ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں قومی پیداوار اور اس کی برآمدات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اطمینان دلانا چاہیے کہ ان کا سرمایہ ایران میں محفوظ ہے۔
صدر حسن روحانی نے امریکہ کے ایرانی قوم کے ساتھ عدم دشمنی کے دعوے کو بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کا نشانہ ایرانی عوام ہیں ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ ایرانی قوم کو نشانہ بنا رہا ہے۔ امریکی پابندیاں ایرانی قوم کے خلاف نہیں تو پھر کس کے خلاف ہیں؟ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت جمہوری حکومت ہے جسے ایرانی عوام نے منتخب کیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑےگا اور ایران کا سفر علمی پیشرفت اور ترقی کے میدان میں جاری اور ساری رہےگا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ماضی کی طرح امریکی پابندیوں کو ناکام بنادیں اور ایران کے نجی شعبے دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے پر قادر ہیں۔
آپ کا تبصرہ